تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20

کراچی: نشانہ وار قاتلوں کی نشاندہی، انعام دس لاکھ

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت امن و امان کے مشترکہ اجلاس میں ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام نے جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔



اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن عید کے دوران بھی جاری رہے گا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر وحشی درندے ہیں، جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کیلئے حالیہ اقدامات سے معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورنگی چکرا گوٹھ کے متاثرہ پچیس نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی جبکہ چکرا گوٹھ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.