تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20

ملک بھرمیں جمعتہ الوداع اجتماعات اوریوم القدس کی ریلیاں

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں جمعتہ الوداع عقیدت او احترام سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات میں عالم اسلام کے اتحاد اور پاکستان کے استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں،بعد نماز جمعہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔



ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے جن پر اقوام عالم سے فلسطینیوں پر ہو نے والے مظالم بند کروانے اور فلسطینیوں کو آزادی دلوانے کے مطالبات درج تھے ۔ ریلی کے شرکائ نے اسرائی اور امریکا کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.