27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں مجموعی امن وامان کی صورتحال، توانائی کے بحران اوروزارتوں کی صوبوں کومنتقلی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سمیت مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔