تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:14

کوہاٹ: ریٹائرڈ کرنل اغوا کے بعد قتل

اے آر وائی - کوہاٹ کے علاقے ڈیفنس کالونی سے اغوا ہونے والے کرنل(ریٹائرڈ) شکیل خان کو اغوا کاروں نے قتل کرکے لاش انڈس ہائی وے پر پھینک دی۔ اس سے قبل اغوا کاروں سے مقابلے میں ایک پولیس اہل کارشہید اورتین زخمی ہوگئے .



تفصیلات کے مطابق اغوا کار ریٹائرڈ کرنل شکیل کو لیکر فرار ہورہے تھے اس دوران پولیس نے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران انھیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہل کار جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے.



پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی اسی دوران اغوا کاروں نے ریٹائرڈ کرنل شکیل کو قتل کرکے لاش انڈس ہائی وے پر پھینک دی انھیں آج علی الصبح اغوا کیا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.