27 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:50
لاہور: شہباز تاثیر تاحال بازیاب نہ ہو سکے
اے آر وائی - پنجاب پولیس سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے شہباز تاثیر کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔
شہباز تاثیر کی رہائش گاہ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے. سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیرکے اغواء پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رپورٹ طلب کرلی ہے اور متعلقہ اداروں کو ان کی بازیابی کیلئے ہدایات کی ہیں۔