27 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:27
چترال، راولپنڈی اور ساہیوال میں 5.3 شدت کا زلزلہ
اے آر وائی - چترال، راولپنڈی اور ساہیوال میں پانچ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے . زلزلے کا مرکز ہندوکش میں تھا۔ چترال، راولپنڈی اور ساہیوال کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، مردان اور ایبٹ آباد میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم اس کے نتیجےمیں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔