تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:19

صدر کا چیف جسٹس کو جوابی خط، آڈیٹر جنرل آج حلف اٹھائیں گے

اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری نے آڈیٹر جنر ل بلنداختر رانا کے حوالے سے لکھے گئےخط کا جواب چیف جسٹس کو بھجوا دیاہے۔ خط کا جو اب قبول کر تے ہو ئےچیف جسٹس آج نئے آڈیٹر جنرل کا حلف لینگے۔



چیف جسٹس نے خط میں بلند اختر رانا کی آڈیٹر جنرل پر تقرری پر تحفظا ت کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلند آختر پر جو الزامات ہیں اس کی وجہ سے وہ اس عہدے کے لئے منا سب نہیں جبکہ صدر نے اپنے جواب میں کہا کہ ان پر جو الزاما ت تھے وہ سب بے بنیاد تھے کو ئی بھی الزام ثا بت نہیں ہو اہے اس لئے وہ آڈیٹر جنر ل بننے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ صدر نے یہ بھی لکھا ہے کہ دوہری شہریت اختر بلند رانا کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.