تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:5

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی

اے آر وائی - راولپنڈی انسد اد دہشتگردی کی خصو صی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی نہ ہوسکی ۔ ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کی منقولہ غیرمنقولہ جائیداد کی داخل کردہ رپورٹ کو حتمی قرار دے دیا ہے۔



سما عت کے موقع پرمقدمے کے ملزم قاری شیرزما ن کی درخواست ضمانت عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے درخواست ضمانت کی مزید سماعت پانچ ستمبر کے لیے ملتوی کردی۔



سماعت کے موقع پر مقد مے کے ملزم عبدالرشید کو میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن لینے پر راولپنڈی بورڈ کی جانب سے میڈل بھی پہنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.