27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:44
لیاری ہمارا گڑھ ہے،کیسے آپریشن میں شامل کریں،منظور وسان
اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ لیاری ہمارا گڑھ ہے، کیسے آپریشن میں شامل کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پیپلز پار ٹی کے سابق ایم این اے واجا کریم داد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خواب سے بات آگے نکل گئی ہے ۔اب وہ خواب نہیں نتایج سامنے لائیں گے۔۔انہون نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ واقعات میں کمی آئی ہے تاہم شہر کے مخصوص علاقوں میں آپریشن جاری رہے گا۔