تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:53

وزیراعظم سے چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کی ملاقات

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے چاروں صوبائی وزرائے اعلی نے ملاقات کر کے صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو نے والی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات بارے اگاہ کیا وزیراعظم نے شہابز تاثیر سے متعلق پیش رفت سے متعلق وزیرا علی پنجاب سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔



وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری اپریشن اور امن کے قیام کے لیئے وفاقی حکومت کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے وزیراعظم کو کراچی اپریشن کی تفصیلات سے اگاہ کیا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کوہستان میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا امیر حیدر خا ن ہوتی نے وزیراعظم کو سیلابی ریلے کی تباہی کے بعد امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ لوگوں کی بحالی سے متعلق اگاہ کیا بلوچستان کے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی نے وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بارے اگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.