27 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20
راولپنڈی:سلمان تاثیرقتل کیس،سماعت دس ستمبرتک ملتوی
اے آر وائی - راولپنڈی کی انسداددہشتگر دی کی خصو صی عدالت نے سلما ن تا ثیر قتل کیس میں استغا ثہ کے آخر ی گو اہ انسپکٹر ،ایس ایچ او اور حا کم خان کا بیا ن قلمبند کر کے سما عت دس ستمبر تک ملتو ی کر دی ۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ممتاز قادری کے وکلاء شجاع رحمن اور طارق دھمیال نے میڈیا کو بتایا حاکم خان نے بیان ریکارڈ کرواتے ہو ئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گورنر سلمان تاثیر کی سیکیورٹی نامکمل اور ناقص تھی۔انھوں نے مزیدکہا کہ ریکارڈ کروائے گئے بیان میں حاکم خان کا کہنا تھا کہ اس کی تحقیقات کے مطابق گورنر سلمان تاثیرکاقتل ملزم ممتاز قادری کا انفرادی فعل تھا۔
میڈ یا سے گفتگو کےدو ران ممتاز قادری کے وکلا ء کا کہنا تھا کہ وہ سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغو اء کی مز مت کر تے ہیں اور اس اغواء میں ممتاز قادری کسی طور ملوث نہیں۔