27 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
کراچی میں امن و امان ہر صورت بحال کریں گے،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان ہر صورت بحال کریں گے۔سیاسی جماعتوں کوفطرہ اور کھالیں جمع کرنےکا کوئی حق نہیں ۔
کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھتہ خور پرچی سسٹم چھوڑ دیں، کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور گرفتار کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سائٹ میں پولیس چوکیوں اور پیٹرولنگ کا وعدہ پورا کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ کراچی کی بد امنی پورے پاکستان کی بدامنی ہے۔