تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:12

کراچی کے مسئلے کا حل فوج نہیں ہے ،لیاقت بلوچ

اے آر وائی - اسلام آباد : جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا حل فوج نہیں ہے بلکہ اس کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مقا می ا میر میاں اسلم کی جانب سے انکے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔



انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت موجود ہے وہ کسی سیاسی جماعت کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کے بجائے خود فیصلے کرے اور جرایم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی نوئن الیون کے روز امریکہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دے گی کیونکہ یہ نائن الیون ہی ہے جس کی آڑھ میں امریکہ دنیا بھر اور خصوصاًٍ پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے سولہ ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ دس اکتوبر کو لاہور میں کرپشن امن و امان کی بحالی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنا ہو گا۔



لیاقت بلوچ کا کنا تھا کہ جماعت اسلامی امریکہ کے پاکستان سے انخلاء کے لئے عوامی ریفرینڈم اور کراچی میں امن کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا بھی انعقاد کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.