27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:21
عمران فاروق قتل کیس ، اسکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم کراچی آئے گی
اے آر وائی - کراچی : بدھ کو کراچی میں ایم آئی فائیو کی اطلاع پر کراچی سے جن دو مشتبہ افراد کو پکڑا گیا تھا ۔ان سے تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈیارڈ کی ایک ٹیم لندن سے کراچی روانہ ہو رہی ہے۔
اسکاٹ لینڈیارڈ نے ان دونوں افراد سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں تفتیش کر نی ہے۔ اور ان کے ہاتھوں اور انگلیوں کے نشانات لے کے واپس لندن روانہ ہونا ہے، تا کہ اس قتل کیس کی تفشیش کو مزید آگئے بڑھایا جائے۔