تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:6

پولیس شہباز تاثیر کو بازیاب نہ کراسکی

اے آر وائی - لاہور: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو پولیس بازیاب کروانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے جبکہ 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی اس کیس کی تفتیش کرکے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پہنچا رہی ہے۔



صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواہ کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضاءپائی جاتی ہے ۔عام شہریوں کے ساتھ، بزنس کمیونٹی اس صورتحال سے کچھ زیادہ ہی فکر مند نظر آتی ہے۔



شہباز تاثیر کے اغوا سے متعلق صوبائی صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور ہر سوال کے جواب میں پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ۔ شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنمائوں کی زد میں ہے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے پریس کانفرنس میں توپوں کا رخ وزیر اعلی پنجاب کی جانب رکھا۔ امتیاز صفدر وڑآئچ نے شہباز تاثیر کا اغوا نمائندہ گھرانے کا اغوا قرار دیتے ہوئے اسے بہت بڑا ایشو قرار دیا۔



گزشتہ روز گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے بھی کم وبیش ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کی پوری قیادت نے تلواریں نیام سے نکال لیں ہیں اور شاید عید گذرنے کا انتظار نہیں کیا جائےگا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.