تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:43

ڈاکٹرعمران فاروق شہادت،ایم کیوایم کیخلاف جھوٹی خبروں کی مذمت

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت کی تفتیش کے حوالے سے میڈیامیں ایم کیوایم کے خلاف سراسر جھوٹی اور شرانگیزخبریں پھیلا نے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس حوالے سے بعض ٹی وی چینلز،اخبارات اورایک خبرایجنسی نے ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے واقعہ کے حوالے سے جوخبریں دی ہیں وہ سراسرجھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس شرانگیزی اوربہتان تراشی کے شرمناک عمل کامقصدمحض ایم کیوایم کوبدنام کرنااوراس کی ساکھ خراب کرنا ہے۔



رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیو ایم اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کیلئے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسکاٹ لینڈیارڈ ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت کے واقعہ کی بھرپور تفتیش کررہی ہے لہٰذامیڈیاسے گزارش ہے کہ وہ اس حوالے سے من گھڑت خبروں اورقیاس آرائیوں سے گریزکرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.