تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1

پرویز مشرف کی جائیداد کی غلط تفصیلات پیش کی گئیں،فواد چوہدری

اے آر وائی - اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے پرویزمشرف کی جائیداد اور اکاؤنٹس کی غلط تفصیلات عدالت میں پیش کی ہے۔ متعلقہ پراپرٹی میں سے کوئی بھی پرویزمشرف کی ملکیت نہیں۔



اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرکے انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،انصاف کے علمبردار معاملے کا نوٹس لیں۔ فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے اکاؤنٹس میں آٹھ کروڑ روپے موجود تھے جو کہ سیلاب زدگان کو امداد کے طور پر دے دیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.