تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:11

ملک بھرمیں ستائیسویں شب کی روح پرورتقاریب

اے آر وائی - کراچی : ملک بھرمیں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، لیلہ القدر عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اور گھروں اور مساجد میں لوگ جاگ کر اللہ کی عبادت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اےآر وائی کے تحت کراچی میں روح پرور تقریب منعقد کی جارہی ہے ، جس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت دعا کرائیں گے، دعائیہ تقریب میں 25ہزار سے زائد افراد موجود ہیں



ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں لیلت القد کے موقعے پر محفل شبینہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جبکہ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی مساجد میں شب قدر کی محافل منعقد کی گئی ہیں اور لوگ اس بابرکت رات کی برکتیں سمیٹ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.