28 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:52
ستائیسویں شب کی عبادات،اے آر وائی کے تحت روح پرورتقریب
اے آر وائی - ملک بھرمیں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، لیلہ القدر عقیدت کے ساتھ منائی گئی، گھروں اور مساجد میں لوگوں نے جاگ کر اللہ کی عبادت کی۔ اس سلسلے میں اے آر وائی کے تحت کراچی میں روح پرور تقریب منعقد کی گئی ، جس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے خصوصی دعا کرائی۔
شب قدر کے بابرکت لمحات کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے اے آر وائی کی جانب سے طارق روڈ پر روح پرور اجتماع کا اہتمام کیا گیا ،اس روح پرور دعائیہ اجتماع میں 25ہزار سے زائد افراد موجود تھے،اس موقع پر معروف نعت خواں حضرات قاری وحید ظفر قاسمی، ریحان قادری، عمران شیخ عطاری اور دیگر بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے بیان میں شب قدر کی فضائل بیان کئے ۔اجتماع میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی رقت انگیز دعا نے ایک سماں باندھ دیا، لوگ آبدیدہ عجز و انکساری کے ساتھ توبہ و استغار کے ذریعے رب کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اللہ کے حضور دعا کی کہ ہمیں تمام تر تعصبات ختم کرکے ایک ہونے کی توفیق عطا فرمائے ساٹ۔
اس بابرکت اجتماع میں اے آر وائی گروپ کے حاجی اقبال، حاجی عبدالروف اور اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال،صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان، مرزا اختیار بیگ اور شخصیات نے شرکت کی ، نطامت کے فرائض کیو ٹی وی کے تسلیم احمد صابری نے انجام دیئے، خصوصی دعا سے قبل اور بعد میں معروف نعت خواں حضرات قاری وحید ظفر قاسمی، ریحان قادری، عمران شیخ عطاری اور دیگر بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کی۔