28 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:9
چترال: افغان طالبان کے حملے, شہید اہلکاروں کی تعداد36ہوگئی
اے آر وائی - چترال میں اسکاؤٹس کی متعدد چیک پوسٹوں پر افغان طالبان کے حملوں کے نتیجےمیں شہید ہو نے والے اہلکاروں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے۔جبکہ پولیس اور اسکاؤٹس کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند مارے گئے ہیں۔
گذ شتہ روز پاک افغان سرحد سے ملحقہ چیک پوسٹوں ارسون، دمیل نثار، بودیبار اور میرکنی پر افغان طالبان نے اچانک مارٹر گولوں سے حملے کئےتھے۔ اس دوران پولیس اور اسکاؤٹس کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند بھی مارے گئےتھے۔
زخمی ہونے والے اسکاؤٹس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور افغان طالبان کی تعداد چار سو سے زائد تھی۔