تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9

شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئےاب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

اے آر وائی - سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اڑتا لیس سے زائد گھنٹے گذرنےکے باوجود بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکاہے۔ شہباز تا ثیر دو دن پہلے گلبر گ کے علا قے سے آفس جا تے ہو ئے اغواء کئے گئے تھے۔جس کے بعد ان کے اغواء کے شک میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔جس میں سے دو افراد کو چھا ن بین کرنے کے بعدکل ہی چھوڑ دیا گیا تھا .



شہباز تاثیر کے گھر کے دو ملازمین کو آج حراست میں لیا گیا جنھیں بھی چھان بین کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ لاہور کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ گذشتہ رات سے 300 کے قریب نا قے بھی لگا ئے جا چکے ہیں۔



واضح رہے کے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پر ویز الہی اور گو رنر پنجاب لطیف کھو سہ شہبا ز تا ثیر کی با زیا بی کےحوالےسے ان کے اہل خانہ سے ملا قات کرچکے ہیں جبکہ وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کا آج ان کے اہل خانہ سے ملا قات کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.