28 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:0
کو ئٹہ سے پشاور جانے والی کو ئٹہ ایکسپریس پر حملہ
اے آر وائی - کو ئٹہ سے پشاور جانے والی کو ئٹہ ایکسپریس پر نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سےپا نچ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں.
کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب کو ئٹہ ایکسپریس سبی کے علاقے مچھ سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطا بق مسلح افراد مچھ کی پہاڑیوں سے نکل کر آئے اور کو ئٹہ ایکسپریس پر اندھا دھند فا ئرنگ شروع کر دی ۔جسکے نتیجے میں 5 افراد نے مو قع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو ئےہیں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔