28 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
لیاری میں آپریشن : پیپلزپارٹی میں پھوٹ ، ضلعی رہنما مستعفی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ خوری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔
لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز آپریشن کر رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے بعض رہنماوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔تاہم یہ اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آئے ہیں جب پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ لیاری میں کارروائی اور پارٹی کے اندر اختلافات کے حوالے سے سینیئر وزیر ذوالفقار مرزا جلد ہی پریس کانفرنس کر یں گے۔