تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4

بدامنی کیس کی سماعت کراچی ہی میں ہو گی،چیف جسٹس

اے آر وائی - سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بدامنی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر انور منصور خان نے کہا کہ سماعت اسلام آباد منتقل کی جائے جس پر فریقین کے وکلاء نے سخت مخالفت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اگر آپ چلے گئے تو شہر میں ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ کراچی کی عوام کو آپ سے امیدیں ہیں فیصلہ کرکے جائیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سماعت کراچی میں ہی ہوگی۔



سندھ حکومت کے وکیل عبدالحفیظ پیر زاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کراچی میں مختلف لسانی اکائیاں رہتی ہیں جس کی وجہ سے فسادات کا خطرہ رہتا ہے جبکہ کراچی میں پچیس لاکھ سے زائدغیر ملکی موجود ہیں جو مسلح ہیں، کراچی میں بدامنی کی وجہ بھتہ خوری،زمینوں پر قبضہ اور دیگر جرائم ہیں۔عبدالحفیظ پیر زادہ نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ گواہان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اورکئی خطوط پر تحقیقات ہوں تو جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے تاہم جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔



کمرہ عدالت میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ علاقوں کے ذمہ دار ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز موجود ہیں جنھیں آی جی سندھ نے طلب کیا ہے۔ سماعت کے د وران بابراعوان نے کہا کہ عید قریب ہے۔ اے این پی کے وکیل افتخار گیلانی اپنی عید مناچکے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ ہم سب کا گھر پاکستان ہے کراچی سب کا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.