تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:26

ایوان صدرمیں اہم اجلاس،ذوالفقارمرزاکے بیانات سےاظہار لاتعلقی

اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری کی سربراہی میں ایوان صدرمیں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں ذوالفقارمرزاکی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات سے لاتعلقی کا اعلان کیاگیا اور اسےپارٹی ضابطے اوربے نظیربھٹو کے ویژن کی خلاف ورزی قراردیاگیا۔



صدرزرداری کااجلاس سے خطاب میں کہناتھا کہ مفاہمت کے عمل میں وقفہ تو آسکتاہے لیکن مقصد کی تکمیل کوہرگز ٹوٹنے نہیں دیں گے زرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صدر سے سابق وزیر کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے اس پر ایک شعر پڑھاکہ دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی۔



اجلاس کے دوران صدر نے قومی اسمبلی کی اسپیکر اور ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی اہلیہ کا عہدہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سابق وزیر سے کہیں زیادہ ہیں۔



وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اوران کااستعفی منظورکرلیاگیا اجلاس میںجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن کوبلاامتیاز اورمنطقی انجام تک پہنچانے کاعزم ظاہرکیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.