30 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:35
پی پی اور ایم کیو ایم کا عید کے بعد عید ملن ہو گا،سراج درانی
اے آر وائی - صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نےکہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر صدر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔
اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔
ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ عید کی نماز متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما اپنی اپنی مسجدوں میں ادا کریں گےعید کےبعد عید ملن ہوگا۔ اس موقع پراسپیکر نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کا استعفیٰ ابھی موصول نہیں ہوا جیسے ہی ملے گا قوائد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔