تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:11

پنجاب اور سندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - ملک کے متعدد شہروں میں عید الفطر کے دوسرے روز ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور عید کا مزہ دو بالا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ میں رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔



پشاور ، لاہور ، جامشورو ، سوات کے گرد و نواح میں بارش کے باعث فضا تبدیل ہو گئی ۔ عید پر لوگوں کے چہرے کھل گئے۔۔اور عید کی رونق بڑھ گئی ہے۔ کوٹری اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کپاس کی فصل زیر آب آ گئی۔



جہانیاں میں بارش کے باعث نہر لوئر باری دوآب میں 20 فٹ چوڑا شگاف ہو گیا۔جس سے دو دیہات زیرآب آگئے ۔لاہور بہاوپور موڑ روڈ میں بھی پانی کھڑا ہو گیا۔ جب کہ خانیوال کی نہر میں پڑنیوالے شگاف کو پر کرنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سانگھڑ میں بر غون کے نذدیک سیم نالے میں چار مختلف مقامات پر شگاف پڑنے پر وسیع علاقہ میں پانی بھر گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.