1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:20
چین نے عالمی بحران کو مزید سنگین ہونے سے روکا،صدر زرداری
اے آر وائی - چین نے عالمی بحران کو مزید سنگین ہونے سے روکاہے۔خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے چین کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔یہ بات صدرآصف علی زرداری نے چین میں اکنامک ڈیویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن فورم سے خطاب کے دوران کی۔
اس سے قبل صدر زرادری نے بیجنگ چینی کمپنیوں کےسربراہان سے ملاقات کی اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع موجودہیں ۔اگرچینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی تواس نےصرف لوگوں کےمقامی لوگوں کووسیع پیمانے پرروزگارکےمواقع حاصل ہوں گےبلکہ پاک چین تجارتی تعلقات فروغ پائیں گےاورتجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا۔