3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
تربت جانے والی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
اے آر وائی - کراچی: کراچی سے تربت جانے والی پرواز کا انجن بند ہونے کے بعدکراچی کے ہی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیاہے۔ طیارےمیں بیس سے پچیس مسافر سوار تھے۔سوارتھے۔
اے ٹی آر طیارے میں خرابی کے باعث سول ایوی ایشن نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیاتھا،پی آئی اے کے مطابق طیارے کو تربت سے مسقط جاناتھا،جبکہ مسقط اور تربت جانے والے مسافروں کو متبادل پروازوں سے کچھ دیر بعد روانہ کیا جائے گا۔