3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
لڑکی کو ہراساں کرنے کے جرم میں پاک فضائیہ کا کیڈٹ گرفتار
اے آر وائی - سڈنی : پاکستان ایئر فورس کے ایک کیڈٹ کو آسٹریلوی پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔پاکستانی کیڈٹ کو برہنہ لڑکی کی فوٹیجز بنانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔دوسری جانب پاک فضائیہ نے واقعے میں ملوث کیڈٹ کو کالج سے نکال لیا
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ عبید فیاض کو کالج سے نکال لیا گیا ہے۔ واقعے کی آسٹریلیوی پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پاک فضائیہ اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔
اکیس سالہ عبید فیاض آسٹریلیا کے ڈیفنس کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ جنہیں ایک خاتون کیڈٹ کی نہاتے ہوئے فوٹیجز بنانے کے جرم میں دو دن قبل اے سی ٹی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ خاتون کیڈٹ نے شاور کے حصے میں سوراخ پر ایک موبائل فون رکھا دیکھا جو واقعے کو عکس بند کر رہا تھا۔ خاتون نے موبائل پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کر کے عبید کو خاتون کو ہراسان کرنے کے جرم میں حراست میں لے کر ان کے کمرے سےپاسپورٹ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔عبید کے کیس کی سماعت نو ستمبر ہو گی۔