4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:30
پی پی وفد آج ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات کریگا
اے آر وائی - وفاقی وزیرمذہبی امور خورشیدشاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا چار رکنی وفد آج سہہ پہرایم کیو ایم کے وفد سےملاقات کرے گا جس میں انھیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی ۔
وفد میں خورشید شاہ کے علاوہ آغا سراج درانی ، ایاز سومرو اور قادر پٹیل شامل ہوں گے۔اجلاس میں بلدیاتی نظام اور اس حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات ہوگی۔ ادھرسکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔