تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:15

لائنز ایریا سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

اے آر وائی - اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار کر لیا ہے اور اس کی نشاندہی پر چھپائی گئی گلہ کٹی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔



ایس ایس پی ایس آئی یو راجہ عمر خطاب کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مشترکہ ٹیم نے لائنز ایریا کے علاقے سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلرز شہزور ولد یوسف گرفتار کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر نارتھ کراچی فائیو بی میں ایک مکان سے گتے کے ڈبے میں بند گلہ کٹی لاش بھی برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت افتخار بھٹی کے نام سے کی گئی۔



عمر خطاب کے مطابق شہزور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی تیز دھار آلے سے چار افراد کو قتل کر چکا ہے اور ان کی لاشیں قیوم آباد ندی اورنارتھ کراچی کے علاقوں میں پھینکی گئیں ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق کسی بھی گروہ سے نہیں اور وہ یہ کام پیسے لے کر نہیں کرتا تھا ، ملزم کے تین سے چار مزید ساتھی ہو سکتے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.