تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:22

سندھ میں طوفان بارشوں نے تباہی مچا دی

اے آر وائی - سندھ میں ہونے والی بارشوں میں اب تک پچا س سے زائد افرادہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ، ٹھٹھہ ، بدین اور ٹنڈو محمد خان میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور لوگ پینے کے پانی اور خوراک کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔ان علاقوں میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں۔



بدین میں ایل بی او ڈی سیم نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جس کے بعد روشن آباد اور اردگرد کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی جاری ہے ،دادو میں منچھر جھیل اور دادو موروپل کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں پانی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ۔ ادھر امیر شاہ،کارو گھنگرو،صالح چانڈیو اور دیگر میں پانی کی سطح کناروں سے اوورٹاپ کرر ہی ہے۔



دوسری جانب کیمپوں میں پناہ گزین متاثرین بھی انتہاءمشکل حالات سے دوچار ہیں۔بدین میں ایک بڑا زرعی رقبہ پانی میں ڈوبا ہے۔ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور بٹھورو میں جو متاثرین مرغی خانوں کے آس پاس پناہ گزین تھے حالیہ بارش نے ان سے یہ سائبان بھی چھین لیا ہے اوپر کھلا آسمان ہے اور نیچے پانی۔ لوگ اونچی جگہوں اور سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔



متاثرین گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ خواتین اور بچے کئی کلومیٹر پیدل پانی سے گذر کر خوراک اور پینے کے پانی کی تلاش میں پھرتے نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سانپ کے کاٹنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ٹنڈو محمد خان میں بھی صورتحال کم وبیش ایسی ہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خراب ڈرینج سسٹم حالیہ سیلاب کی ایک وجہ ہے ساٹس ٹنڈو محمد خان میں ایک وسیع رقبہ زیر آب ہے۔ سبزیاں اور دیگر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔خوراک کی کمی اور وبائی امراض نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور لوگ بے سروسامانی کے عالم میں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.