4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
پی آئی اے کی ایک اور پرواز معتمرین کو لیکرپہنچ گئی
اے آر وائی - پی آئی اے کی ایک اور پرواز دو سو پچاس معتمرین کو لیکر جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پی کے سیون ٹو زیرو فور سے پہنچنے والے معتمرین نے بتایا کہ انہیں جدہ ائرپورٹ پر اٹھارہ گھنٹے پرواز کا انتظار کرنا پڑا جبکہ مسافروں کو کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا اور پی آئی اے کے عملے نے ان سے کوئی تعاون نہیں کیا۔
بعض مسافروں نے سامان غائب ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ تین پروازوں کا سامان ایک ہی پرواز پر لوڈ کرنے سےان کے لیے مسائل پیدا ہوئے اور ایک شہر کا سامان دوسرے شہر پہنچ گیا ہے ۔