4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17
ملک بھرمیں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر، مسافر پریشان
اے آر وائی - عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دور درازکے علاقوں سے آئے ہوئے افراد کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔لوگ واپس جانے کے لئےبسوں اور ٹرینوں میں سفر کررہےہیں ۔ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔
لاہو ر میں محکمہ ریلوے نے آٹھ برانچ لائن ٹرینوں کو بند کردیاہے ۔ جس کی وجہ سے اندرون پنجاب جانے والے مسافر پریشان ہیں ۔ شہریوں کا کہناہے کہ ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول نہیں بتارہی ہے ۔ دوسری جانب پشاور میں بھی ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے ۔ ٹرینوں کی آمد میں دس سے بارہ گھنٹے تاخیر کی وجہ سے بہت سے مسافر بسوں میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہےہیں ۔