تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:45

رحمن ملک کا اپنے خلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ذوالفقار مرزا کے الزامات کے خلاف جوڈیشل انکوائری کرانےکےلئے وزیراعظم گیلانی کو تحریری درخواست دیدی ہے ۔



وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق رحمن ملک کی جانب سے فیکس کے ذریعے درخواست بھیجی گئی ہے ۔ جس میں رحمن ملک نے کہاہے کہ ان کے خلاف ذوالفقار مرزا کے الزامات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔



ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے ۔ جس کے بعد جوڈیشل انکوائری کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.