4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:15
کمیشن کے حوالے سے رحمان ملک کا فیکس مل گیا ، وزیراعظم
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں، عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے فیکس موصول ہوچکا ہے۔
وزیر اعظم گیلانی پندرہ سالہ ارسلان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے ارسلان کی جانب سے جگر کا عطیہ پیش کرنے پر شیخ زیس اسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کا نام بھی محمد ارسلان سے منسوب کردیا۔
وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے درخواست کی ہے کہ ذوالفقار مرزا کے تمام الزامات پر کمیشن بنایا جائے۔ وزیر اعظم کا کہناتھا کہ کراچی میں بدامنی کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ عدالت کے سامنے لائے۔