4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:42
کراچی میں پولیس کی کارروائی، 5مبینہ نشانہ وار قاتل گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ نشانہ وار قاتلوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک کالونی میں پولیس نے اچانک گھیراؤ کرتے ہوئے ماجد عرف کلو نامی مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور گولیاں قبضے میں لے لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد عرف کلو اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس نے قتل کی دو وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ نیوکراچی کے سیکٹر الیون جے سے محمدعلی عرف کھپی نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا ،جس سے تین کلاشنکوف اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے پانچ افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ شاہراہ نورجہاں سے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جبکہ لائنز ایریا سے بھی ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کی نشاندھی پر ایک لاش بھی برآمد کی ہے۔