تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:50

لاہور:شہباز تاثیر غوا، 10روز گزرگئے،حکومت بازیابی میں ناکام

اے آر وائی - مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغوا کو دس روز گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت مغوی کو بازیاب نہیں کرواسکی ۔



شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی حاصل کیے لیکن ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی دیکھنے میں نہیں آرہی ۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا دعویٰ ہے کہ مغوی ابھی تک لاہور میں ہی ہے تاہم اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے کسی مطالبے کو منوانے کے لیے کوئی رابطہ تاحال نہیں کیا۔



پولیس سلمان تاثیر قتل کیس ، انتہا پسندوں کے ہاتھوں اغوا اور ذاتی رنجش کے پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے جبکہ صوبائی وزیر قانون راناثنا ءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اغوا کاروں کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت شہباز تاثیر کو بازیاب کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.