4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:59
الطاف حسین،رحمان ملک رابطہ،ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کرنیکاعزم
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعتوں کے تعاون سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔
یہ بات انہوں نےوفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے الطاف حسین کو ان کی صحت یابی پر مبارکباد پیش کی اور انکی درازی عمر اور صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الطاف حسین سے کہاکہ بعض عناصر منفی پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انشاء اللہ سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
الطاف حسین نے خیریت دریافت کرنے پرصدر زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رحمان ملک کو ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔