4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:11
مون سون بارشیں ستمبرکے آخر تک جاری رہیں گی ، محکمہ موسمیات
اے آر وائی - محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے کہاہےکہ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوابشاہ ، حیدر آباد ڈویژن میں زیادہ بارشیں ہونگی ۔ یہ بات انھوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔