تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:0

الطاف حسین کا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے اپنی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



وزیراعظم نے الطاف حسین کو انکی صحت یابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی حقیقت اور عوامی طاقت ہے ۔ موجودہ حکومت،قومی مفاہمت اور تمام سیاسی قوتوں سے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اورایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ۔



الطاف حسین نےکہاکہ آپ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جو کاوشیں کررہے ہیں انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہم سب مل کر جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.