4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:9
پشاور: کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہوگا،منورحسن
اے آر وائی - جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسیدمنورحسن کاکہناہے کہ امریکہ کراچی اوربلوچستان کوپاکستان سے علیحدہ کرنے کے درپے ہیں کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہوگا.
شاہی باغ پشاورمیں عیدملن پارٹی سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی پہلے بھی مدد نہیں کی گئی اور اب بھی ان کی مددنہیں کی جارہی ۔وفاقی حکومت بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن کی خواہش لوگ ضرور ظاہر کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے جدوجہد نہیں کرتے۔