7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:7
چوہدری شجاعت سے سندھ کے ناراض وزرا کی ملاقات
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے سندھ کے ناراض وزراء کے استعفے قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔وزیراعلی سندھ کے مشیرحلیم عادل شیخ نے چوہدری شجاعت اورپرویزالہی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جس میں انھوں نے سندھ کے وزراء کے استعفے چوہدری شجاعت کوپیش کئے،چوہدری شجاعت حسین نے سندھ کے وزراء کے استعفے قبول کرنے سے انکارکردیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انھیں صدرمملکت آصف علی زرداری اورچوہدری شجاعت کی قیادت پراعتماد ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزراء کوسندھ میں ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کے تحفظات تھے تاہم چوہدری شجاعت حسین اورپرویز الہی نے یقین دھائی کرائی ہے کہ اس معاملے پران کی صدرزرداری سے بات ہوئی ہے اورق لیگ کے وزراء کے تحفظات دورکئے جائیں گے۔
صدرزرداری چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی کے مابین سندھ کے وزراء کے معاملے پر ٹیلی فون پررابطہ ہواجس میں صدرزرداری نے ق لیگ کی قیادت کویقین دلایا کہ اتحادیوں کے مینڈیٹ کوتسلیم کیا جائے گا اوراتحادی وزراء کے تحفظات دور کئے جائیں گے صدرزرداری نے وزیراعلی سندھ کوٹیلی فون کرکے انھیں ہدایت کی کہ ق لیگ کے محکمو ں میں مداخلت نہ کی جائے۔