8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے، صدر زرداری
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کےلئے تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں یہ وقت سیاست کا نہیں ڈینگی کے علاج دریافت کرنےکا ہے ۔
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وقت عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں۔ لوگوں کی مدد کرنے کا ہے خدارا اچھے اقدامات کو بھی یاد رکھیں جو پارلیمنٹ اور حکومت نے پاکستان کے لئے کئےہیں۔
انھوں نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ۔