تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12

لاہور ہائی کورٹ:وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے ہیں۔عدالت نے درخواست گذار اے کے ڈوگر کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا تاہم سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت کو 22ستمبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔



کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھاکہ اگر کیس کی آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل پیش نہ ہوئے تو عدالتی معاون مقرر کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے درخواست گذار کے وکیل اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ کیس اہم اور عوامی نوعیت کا ہے اس کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔



درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سے وزیراعظم آئین سے انحراف کے مرتکب ہوئے ہیں لہزا عدالت وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے احکامات جاری کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.