8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4
کراچی میں امن کا قیام بڑا چیلنج ہے، گیلانی
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا قیام بڑا چیلنچ ہے۔ اسلام آباد میں کابینہ کےاجلاس کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیاں بزدلانہ فعل ہے ۔
انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے تک حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ قزاقستان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔