تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:22

آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اے آر وائی - آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار رانا علم الدین ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا ہےکہ آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں مگر اس کے باوجود انھیں آڈیٹر جنرل تعینات کیا گیا۔ حکومت کا یہ اقدام بد نیتی پر مبنی ہے کیونکہ حکومت اختربلند رانا کے ذریعے اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتی ہے۔



درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اختر بلند رانا کی بطور آڈیٹر جنرل پاکستان تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.