8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
مسلم لیگ ن کی بجلی اور پی آئی اے کے معاملات پر تحریک التوا
اے آر وائی - مسلم لیگ نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور پی ائی اے کے طیاروں کو پیش انے والے واقعات سے متعلق الگ الگ تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے ۔
ن لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں دو اعشاریہ چار فی صد فی یونٹ کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفنانہ اور نا منا سب قرار دیا ہے۔ نواز لیگ نے چھتیس گھنٹوں میں پی ائی اے کے تین طیاروں کو پیش آنے والے واقعات پر بھی گہری تشویش ظاہر کی اور ان واقعات کو فوری طور پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں زیر بحث لا نے کا مطالبہ کیا ۔