8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:39
سپریم کورٹ:کراچی بدامنی نوٹس کیس کی سماعت ملتوی
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ماشل لاء لگانے والے پہلے میرے عزیز ہم وطنوں کہتے ہیں پھر ایسی کی تیسی کردیتے ہیں اب کسی کو فریق نہیں بنایا جائے گا۔ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی جبکہ آئی ایس آئی نے بنچ کو چیمبر میں بریفنگ دی۔
چیف جسٹس نے کہاہےکہ معاملات دبانےکےلئے کمیشن بنائے جاتےہیں ایسانہ ہوکہ فوج آجائے ۔ کراچی میں امن کےلئے سب کو کام کرنا ہوگا۔ ایم کیوایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ تفتیش کاروں کو غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیر جانبدار ہونگے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ خلاء میں کام نہیں کرنا ٹھوس اقدامات کرنے ہیں انھوں نے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ رواں برس کراچی میں پندرہ سوافراد قتل ہوچکے ہیں آپ تجویز دیں کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹاجائے ۔